ابنا: اطلاعات کے مطابق حماس کے وفد کی قیادت سیاسی دفتر کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق جبکہ الفتح کے وفد کی قیادت عزام الاحمد کر رہے ہیں۔ دونوں تنظیموں کے وفود فلسطین کی قومی آشتی کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔اگر دونوں فلسطینی تنظیمیں کسی اتفاق رائے تک پہنچ جاتی ہیں تو پھر توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران تمام فلسطینی گروہوں کو قاہرہ جانے کی دعوت دی جائے گی تاکہ تمام فلسطینی تنظیموں کی موجودگي میں حتمی معاہدے پر دستخط کیے جائیں۔۔۔۔۔۔۔/110
17 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 382587
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور الفتح کے وفود مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔